Tuesday, 30 April 2024, 05:32:15 pm
پی ڈی ایم اے کی جمعرات سے اتوار تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
April 16, 2024

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث گزشتہ پانچ روز میں اکیس افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق بارش کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم تین سو تیس مکانوں کو نقصان پہنچا۔

ادھر نوشہرہ کے امان گڑھ کے گنجان آباد علاقے میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد اور قیمتی سامان کو محفوظ مقا م پر متقل کررہی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے بارش کے باعث چترال میں جمعرات سے ہفتے کے روز تک ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔دوسری طرف پنجاب کے ہنگامی امداد کے ادارے نے صوبے میں جمعرات سے اتوار تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں امدادی اداروںنے تمام ضروری اقدامات کرلئے ہیں۔