Friday, 26 April 2024, 08:05:13 am
پاکستان نےافغانستان کواب تک مجموعی طور پر15390ٹن خوراک کی کھیپ بھیجی ہے
August 06, 2022

پاکستان نے پاک افغان کوآپریشن فورم کے انتظامات کے تحت افغانستان کو اب تک مجموعی طور پر پندرہ ہزار تین سو نوے ٹن خوراک کی کھیپ بھیجی ہے۔آج اسلام آباد میں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انسانی امداد سات سو پینتالیس ٹرکوں اور چار سی ون تھرٹی پروازوں سمیت تراسی قافلوں کے ذریعے بھیجی گئی۔قندھار کے سیلاب سے متاثرہ افغانیوں کیلئے کھانے پینے کی سترہ ٹن اشیاء گزشتہ روز چمن سرحد پر افغان حکام کے حوالے کی گئیں۔امدادی اشیاء الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے عطیہ کی گئی ہیں۔