Saturday, 27 April 2024, 04:09:40 am
ملک بہت جلد وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں بحرانوں سے نکل آئیگا،امیر مقام
August 06, 2022

سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام بحرانوں سے نکل آئے گا۔

ہفتہ کے روز سوات میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کوبہت مجبوری میں سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں۔

امیر مقام کاکہناتھا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدے موجودہ مہنگائی اورمعاشی بحران کی وجہ ہیں۔