پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے لندن پہنچ گئی ہے ۔
کپتان ندا ڈار کی سربراہی میں سترہ رکنی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی ۔
پہلا ٹی ٹونٹی اس ماہ کی چوبیس تاریخ کو برمنگھم میں کھیلاجائے گا ۔