Sunday, 02 June 2024, 02:00:37 pm
وویمنز ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو65 رنز سے شکست دیدی
May 18, 2024

رات نارتھمپٹن میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو پینسٹھ رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رنز بنائے۔جواب میں پاکستان کی خواتین ٹیم پندرہ اعشاریہ پانچ اوورز میں اناسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کو سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔