Friday, 26 April 2024, 08:43:11 am
احسن اقبال کا توانائی کے مقامی ذرائع پرانحصار کرنے کی ضرورت پر زور
August 05, 2022

فائل فوٹو

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے درآمدی ایندھن کی بجائے توانائی کے مقامی ذرائع پرزیادہ انحصار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج(جمعہ) اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں پانچ روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوایس ایڈ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سائنسی اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے توانائی کے انتظام کومربوط بنانا ہو گا تاکہ مستقبل میں توانائی کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری ہوسکے۔