پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ملک کے تین کرکٹ سٹیڈیمزکوجدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے آج(ہفتہ) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا ان سٹیڈیمز کا ترقیاتی کام پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کسی تاخیر کے بغیر کام کی جلد تکمیل پر زوردیا ۔