Sunday, 19 May 2024, 10:01:58 am
گرین پاکستان اینیشیٹو کے تحت شمالی بلوچستان کی بنجر اور غیر آباد زمین پرکاشتکاری شروع
May 03, 2024

گرین پاکستان اینیشیٹو کے تحت شمالی بلوچستان کی بنجر اور غیر آباد زمین پر کھیتی باڑی شروع کردی گئی ہے ۔

پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے کسانوں کو کاشتکاری کے حوالے سے آگاہی، شمسی ٹیوب ویل ،ربیح ، کھاد اور زرعی مشینری فراہم کی گئی۔

شمالی بلوچستان میں کوٹ مندائی، دکی اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں چار ہزار چھ سو ایکڑ رقبہ زیرکاشت لایا گیا ہے۔

ان اقدامات کے باعث علاقے میں ترقی کی شرح میں اضافہ اور لوگوں کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

مقامی عمائدین اور کسانوں نے اپنی زمینوں کو کاشت کے قابل بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی پر پاکستان آرمی اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔