Sunday, 19 May 2024, 01:14:17 pm
ایف سی بلوچستان کی جانب سے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی
May 03, 2024

ایف سی بلوچستان بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور رہائش کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایف سی بلوچستان (جنوبی) نے کیچ، دشت، ہوشاب، پنجگور، خاران، دالبندین اور نوکنڈی کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 20 سے زائد فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔

ان کیمپوں میں سات ہزار سے زائد افراد کو مفت ادویات، علاج اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

تعلیم کے حوالے سے ایف سی بلوچستان نے خاران میں معذور بچوں کے لیے ایک خصوصی سکول اور ہوشاب میں لڑکیوں کا سکول قائم کیا۔

کئی سکولوں کی عمارتوں کی مرمت بھی کی گئی جبکہ ہوشاب اور خاران کے علاقوں کے سکولوں میں بیگ، کتابیں اور فرنیچر فراہم کیا گیا۔

ایف سی بلوچستان (جنوبی) نے غریب بیواؤں اور ضرورت مندوں کو رہائش کی سہولت بھی فراہم کی اور اس سلسلے میں ہوشاب کے علاقے میں پانچ مکانات کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

ایف سی مختلف علاقوں میں ہزاروں مستحق اور نادار خاندانوں کو مفت راشن بھی فراہم کر رہی ہے جبکہ پنجگور، ہوشاب اور خاران میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں۔