Friday, 17 May 2024, 07:04:08 am
نیوز اینکرز کی سانحہ 9 مئی کی مذمت
May 02, 2024

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نیوز اینکرز نے کہا کہ 9مئی کی شرپسندی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر تلخ یادیں آج بھی ذہنوں میں پیوست ہیں۔

محمد ظفیر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی  کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چائیے تاکہ آئندہ کسی شرپسند کی جرات نہ ہو کہ وہ شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرے۔

محمد ظفیر نے کہا کہ شہداء نے اس وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ان کے لواحقین کو اس عمل سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔

 اینکرپرسن جویریہ علی نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یاد گاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ انتہائی مذموم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چائیے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانوں کو یاد رکھیں جو وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہم پر کر گئے۔جویریہ علی نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔