انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی رکن کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اس کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین کی قیادت میں آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل حقوق اور ای سیفٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل منتقلی کے عمل کیلئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید مہارتوں کی تربیت کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ استعمال انتہائی ضروری ہے۔