Friday, 17 May 2024, 09:59:14 am
اقتصادی رپورٹس میں بتایاگیا پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے
May 02, 2024

 حالیہ اقتصادی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خصوصاً زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہتر اشاریوں کے ساتھ ملکی معیشت مثبت سمت پر گامزن ہے۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک ،سٹیٹ بینک آف پاکستان، بیورو آف اسٹیٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو میں گندم، چاول، مکئی اورکپاس کی پیداوار میں شاندار اضافے کے باعث سات فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

 پاکستانی روپے میں بھی ڈالر کےمقابلے میں استحکام اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔