Friday, 17 May 2024, 10:17:56 am
ایس ایس ڈی اواورآل نیبرزامریکہ کے زیراہتمام بین الاقوامی مذہبی آزادی کانفرنس
May 02, 2024

پائیدار سماجی ترقی کی تنظیم(ایس ایس ڈی او) اور آل نیبرز امریکہ نے اسلام آباد میں بین الاقوامی مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 2024 کا انعقاد کیا۔

 اس کانفرنس کا مقصد پاکستان اور اس سے باہر کی مختلف مذہبی اور ثقافتی برادریوں کےدرمیان مکالمے، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو متحرک کرنا تھا۔

کانفرنس میں عالمی رہنماؤں، مذہبی شخصیات، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔