Friday, 26 April 2024, 08:18:43 am
حکومت توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے: خرم دستگیر
July 01, 2022

توانائی کے وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے اور اگلے سال نیشنل گرڈ میں پانچ ہزار میگاواٹ بھی شامل کی جائے گی۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر تک لوڈ شیڈنگ میں خاصی کمی  آ جائے گی کیونکہ حکومت عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے موسم گرما تک ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے اپنچ سے دس ہزار میگاواٹ سولر پاور پلانٹ لگائے گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب و رسد میںچھ ہزار میگاواٹ کا فرق ہے  اس وقت بجلی کی پیداوار چوبیس ہزار میگاواٹ ہے جس کہ ضرورت تیس ہزار میگاواٹ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیارہ سو میگاواٹ ایٹمی پاور پلانٹ کیrefillingکا کام جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

اس کے نتیجے میں نیشنل گرڈ میں گیارہ سو میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں افغانستان سے کوئلہ درآمد کرے گی تاکہ کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمت زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔