خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ون 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے جس کے باعث گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
خیبر پختونخوا کے ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال ہے۔