Friday, 26 April 2024, 07:58:26 am
ہم پر فارمنگ آرٹس کے ذریعے اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں:مریم
June 29, 2022

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر فارمنگ آرٹس کے ذریعے اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی سر فہرست جامعات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ثقافت اور علاقے کے طلبا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔وفاقی تعلیم کے وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنرمند بنانے کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔