Sunday, 19 May 2024, 07:57:54 pm
سعودی وفدکی آمدپاکستان کے مستقبل کے حق میں بہترثابت ہوگی،وزیراعظم
May 07, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں آنے والا سعودی وفد ملک کے مستقبل کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔

اُنہوں نے آج(منگل) اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران سعودی وفد نے کابینہ کے ارکان کے عزم اور استقامت کو سراہا ۔

وزیر اعظم نے پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران کابینہ کے ارکان خصوصاً تجارت ، پٹرولیم اور فنانس شعبوں کے حکام اور وفاقی سیکرٹریز کے کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔