Saturday, 27 April 2024, 09:06:06 pm
پاک فوج کے تعاون سے پہلی مرتبہ پشاور میں نائٹ ٹورا زم متعارف کیا جا رہا ہے
March 26, 2024

پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹورزئم کا انعقاد۔ سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔

پشاور میں پہلی پاک فوج کے تعاون سے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹوور دا پشاور کی جانب سے بار نائٹ ٹورزئم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

اس ایونٹ میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزیک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

نائٹ ٹورزئم کے آغاز سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے قصہ خوانی بازار کی تعزین و آرائش کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کی دوبارہ تعزئین و آرائش کے حوالے خیبر ٹریل کے متعدد مقامات پر کام شروع کر چکی ہے جس میں مشن ہسپتال چیپل ، علی مسجد فورٹ وغیرہ شامل ہے ۔

پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی بقا اور انکی سیاحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔