پاک فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران خیبرپختونخوا کے ضرورت مند لوگوں کو راشن کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
اس پورے عمل کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ باجوڑ، شمالی وزیرستان، مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں کوئی بھی مستحق شخص محروم نہ رہے۔
راشن میں کھجور، آٹا، دالیں، چاول، چینی، خشک دودھ، کوکنگ آئل اور گرمیوں کے مشروبات شامل ہیں۔
ان اضلاع کے عوام نے اس عظیم کارنامے پر پاک فوج کے اعلی حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔