Friday, 26 April 2024, 04:10:00 pm
حلقہ پی کے7 سوات چھ میں ضمنی انتخاب کے لئے کل پولنگ ہو گی
June 25, 2022

خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے سات سوات چھ میں ضمنی انتخاب کے لئے کل پولنگ ہو گی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ضمنی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل ہیں۔