Saturday, 27 April 2024, 06:59:52 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و ابرآلود رہے گا
March 22, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بعض شہروں کا آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارتاسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکیس کراچی چھبیس پشاور اٹھارہ کوئٹہ گیارہ گلگت اور مظفرآباد بارہاور مری چار ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں ہلکی بارش اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ جموں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، Leh منفی دو، اننت ناگ اور بارہ مولا دس شوپیاںاور پلوامہ نو ڈگری سینٹی گریڈ۔