صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔
صدر نے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔