حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لئے پٹرول اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ روپے پینتالیس پیسے اورآٹھ روپے بیالیس پیسے فی لٹرکمی کی ہے جوآج سے نافذالعمل ہیں۔وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہاکہ یہ کمی گزشتہ پندرہ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے نتیجے میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹرنئی قیمت دوسواٹھاسی روپے انچاس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دوسواکاسی روپے چھیانوے پیسے فی لٹرمقررکی گئی ہے۔