Friday, 26 April 2024, 04:10:01 pm
آزادکشمیرحکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے جامع پروگرام کاآغازکیاہے:راجہ منصور
February 18, 2022

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے چیئرمین راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے تمام تر شعبوں میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی غرض سے جامع پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر سطح پر بہترین نظام و انتصرام اور عوام خصوصاً ملک کے دُور دراز علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔راجہ منصور خان نے کہا کہ روزہ مرہ ضروریات اور سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 500 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج مرتب کیا گیا ہے۔