Sunday, 28 April 2024, 11:11:15 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
March 16, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ

 

لاہور پندرہ

کراچی بیس

پشاور دس

کوئٹہ چار

مری چھ

گلگت سات

اور مظفر آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ LEH میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت اننت ناگ تین ڈگری سینٹی گریڈ پلوامہ شوپیاں اور بارہ مولا میں دو جموں چودہ اور Leh میںمنفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔