Saturday, 27 April 2024, 01:31:14 am
خیبرپختونخوا کےقدرتی آفات کے ادارے نے صوبے میں بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا
June 15, 2022

خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نے صوبے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور گرد آلود ہوائوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کیا ہے۔تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچائو کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔بارشوں اور گردآلود ہوائوں کا سلسلہ رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک جاری رہے گا۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔