ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ہاکی کے سابق اولمپینز اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ایک وفد سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر سے ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔