صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔