Friday, 26 April 2024, 08:19:20 am
خیبر پختونخوا میں ترقی کے عمل کوآگےبڑھایاجائےگا:وزیراعظم
June 09, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا جو گزشتہ آٹھ سال سے زائد عرصہ سے تعطل کا شکار ہے۔سیاسی اور سرکاری امور کے مشیر انجینئر امیر مقام سے آج اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی بدانتظامی کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختوا کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد صوبے کے دوسرے حصوں میں بھی رعایتی نرخوں پر آٹا کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی۔امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کرنے پر وزیر اعظم کو سراہا۔

قومی اسمبلی کے ارکان خالد جاوید ، برجیس طاہر اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور اپنے حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔