Monday, 20 May 2024, 01:16:55 am
اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان اپنا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا
May 08, 2024

ملائشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ میں آج ایپوہ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ملائشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف پاکستان اپنے دو میچ پہلے ہی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ برابر رہا۔