Sunday, 19 May 2024, 06:10:55 pm
کراچی میں پاک بحریہ کی جانب سے افسران ،سیلرز وسویلینز کوملٹری ایوارڈ دینے کی تقریب کاانعقاد
May 07, 2024

کراچی میں پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اورسول ملازمین کو ملٹری ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چار افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)اور چار کو تمغہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔پاک بحریہ کے 104چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کوتمغہ خدمت (ملٹری) سے نوازا۔ چیف آف نیول اسٹاف کی جانب سے چوالیس افسروں، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیرتعدادنے تقریب میں شرکت کی۔