Friday, 26 April 2024, 08:50:48 am
ساتویں مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ ہوں گے:احسن
December 06, 2022

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساتویں مردم شماری پر چونتیس ارب روپے خرچ ہونگے۔

وفاقی وزیر آج (منگل) اسلام آباد میں ساتویں مردم اور خانہ شماری کرنے والے عملے کی تربیت کیلئے ماسٹر ٹریننر کی تربیت کی افتتاحی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی با ر حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کررہی ہے جس کا مقصد غلطیوں کو کم کرنا اور ملک کی حقیقی آبادی کے بارے میں درست اعدادوشمار یقینی بناناہے۔