جنوبی غزہ کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں رہائشی بستی پر اسرائیلی فوج کے دو فضائی حملوں میں کم سے کم دس فلسطینی شہید ہوگئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسے غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں میں اب تک چونتیس ہزار چھ سو تراسی فلسطینی شہید اوراٹھہتر ہزار اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثناء فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے انہیں گزشتہ سال سات اکتوبر کے بعد سے دوسری مرتبہ غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام عالمی ادارے کے امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دینے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں۔