بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردی کا حالیہ حملہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبل از انتخابات کا حربہ تھا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سب مذموم ہتھکنڈے ہیں دہشت گردانہ حملے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔