Sunday, 28 April 2024, 03:09:50 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا
March 06, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم شمال اور جنوب مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور دس کراچی پندرہ پشاور نو کوئٹہ چار گلگت دو مری صفر اور مظفر آباد سات ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طورپرابرآلود اور شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں شام اور رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، Leh منفی چودہ، پلوامہ صفر، اننت ناگ دو، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔