Friday, 26 April 2024, 09:51:25 am
پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:ڈار
December 05, 2022

وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خزانہ نے آج (پیر) اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر Alfred Grannas سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے Alfred Grannas کو موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی بتایا جن کے ذریعے دونوں ملک اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرسکیں گے۔ جرمن سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔