Friday, 26 April 2024, 11:05:10 am
خیبرپختونخوامیں مزید395 افرادمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص
October 05, 2022

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین سو پچانوے افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق 95 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 314 ہوگئی ہے۔

 صوبے میں ڈینگی بخار سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔