Saturday, 18 May 2024, 04:12:37 pm
وزیرخارجہ کی مصرکے وزیرخارجہ سے ملاقات ،مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال
May 04, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے حاشیے پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ سامح حسن شکری سے ملاقات کی ہے۔ 

دونوں وزراء نے پاکستان اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور ،جن کی خصوصیت مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر مماثلت ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مصر کے اہم کردار کو سراہا۔

دونوں فریقوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت کا اعادہ کیا اور غزہ کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا گیا۔