Saturday, 18 May 2024, 11:02:40 pm
پی این سی اے 9 مئی کو 'شام موسیقی' کا انعقاد کرے گا
May 03, 2024

فائل فوٹو

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس رواں ماہ کی 9 تاریخ کو "شامِ موسیقی" لوک اور صوفی موسیقی کی شام کا انعقاد کرے گی۔

ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے کہا کہ جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ میوزیکل شام میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی این سی اے نے ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو روشناس کرنے کے لیے کلاسیکی موسیقی کے مختلف کورسز بھی شیڈول کیے ہیں۔