Sunday, 19 May 2024, 10:59:47 am
پائیدار اقتصادی ترقی کا واحد راستہ جامع ڈیجیٹل تبدیلی ہے، احسن اقبال
May 03, 2024

اسلام آباد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن،کی سربراہی میں ملاقات۔

ملاقات کے دوران، چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک فیز II پروجیکٹ کی فہرست میں شامل کیے جانے والے مختلف منصوبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی اسٹریٹجی کے حوالے سے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں فریقین نے سی پیک کے تحت ڈیجیٹل معیشت کی تبدیلی اور اسکے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پائیدار ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کی ضروریات پر اظہار خیال کیا جبکہ ایک مضبوط ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کے لیے چار اہم ستونوں کی نشاندہی کی گئی جن میں کنیکٹیویٹی، ڈیٹا سینٹرز، فائر وال پروٹیکشن، اور سمارٹ گورننس

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عناصر ڈیجیٹل دور میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

اس موقع پر ہواوے کے صدر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے بڑے صارفین کے لیے ایک بڑا تجارتی زون بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی کا واحد راستہ جامع ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں ہواوے مینوفیکچرنگ سیٹ اپ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے نئے دور کی معیشت کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسلام آباد کو ایک ماڈل سمارٹ سٹی کے طور پر شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

مسٹر وانگ شونلی نے حکومت پاکستان کی طرف سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے حوالے سے آٹھاے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔