Saturday, 27 April 2024, 03:10:19 am
مون سون بارش کاموجودہ سلسلہ اگلے4سے5 روز تک جاری رہنےکاامکان
July 01, 2022

ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جاری مون سون کی بارش کا موجودہ سلسلہ اگلے چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرلMahr Sahibzad Khan نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کے موجودہ سلسلے کے پہلے دن جھنگ میں سب سے زیادہ 81 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بارشوں کے اس سلسلے سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور اس سے گرمی کی لہر کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

 انہوں نے ملک کے مختلف شہری علاقوں میں سیلاب سے بھی خبردار کیا ہے۔