وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
کوٹلہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ سکیم کے تحت بیواں، یتیموں، طلاق یافتہ، معمر اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے پر پابندی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔
چوہدری انوار الحق نے اپنے دورے کے دوران کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 500 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے 30 کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔