Saturday, 11 May 2024, 02:56:41 am
چیئرمین سینیٹ کا خطے کی خوشحالی کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور
April 27, 2024

فائل فوٹو

سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے خطے کی خوشحالی کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون، قیامِ امن کی کوششوں اور دیگر مشترکہ کاوشوں سے خطے کی پیچیدہ صورتحال کو تبدیل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ شروع کروایا اور ہماری اوّلین ترجیح خطے میں امن اور خوشحالی کا قیام ہے۔

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ایک اہم اور تقدیر بدلنے والا منصوبہ قرار دیا۔