Saturday, 27 April 2024, 10:06:38 am
گورنر پنجاب کا ریڈیو پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر محمد اجمل ملک کی پہلی برسی پر پیغام
September 25, 2022

ریڈیو پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر ، سماجی اور مذہبی شخصیت محمد اجمل ملک کی پہلی برسی منائی گئی۔

گورنر پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور کے معروف براڈ کاسٹر اور سماجی شخصیت محمد اجمل ملک کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیاہے ۔گورنر نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے مقبول ترین براڈ کاسٹر محمد اجمل ملک اپنی آواز اور پیغام کے ذریعے آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد اجمل ملک کے دینی اور سماجی پروگرامز نے روحی چولستان سمیت ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک میں اپنے مداحوں کے دل جیتے۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ مرحوم محمد اجمل ملک نے ریڈیو پروگراموں سے عوامی آگاہی اور مذہبی ہم آہنگی پر بھی بے پناہ کام کیاانہوں نے کہا کہ مرحوم محمد اجمل ملک کی فنی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔