Wednesday, 10 August 2022, 04:43:59 am
اردوکے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی 36ویں برسی منائی گئی
July 24, 2022

پاکستان کے اردو کے ممتاز ادیب اور سرکاری افسر قدرت اللہ شہاب کی چھتیسویں برسی منائی گئی۔ قدرت اللہ شہاب چھبیس فروری 1920 کو گلگت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کم عمری میں ہی اردو اور انگریزی زبانوں میں لکھنے کا آغاز کردیا تھا۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں مضامین لکھنے کا ایک بین الاقوامی مقابلہ جیتا جس کا اہتمامReaders Digest London نے کیا تھا۔

قدرت اللہ شہاب نے اپنی سوانح عمری شہاب نامہ کی وجہ سے شہرت پائی۔ انہوں نے پاکستان رائٹرز گلڈ کے اخبارات اور جرائد کیلئے بھی اردو اور انگریزی زبانوں میں لکھا۔قدرت اللہ شہاب 1986 میں آج کے دن اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔