Friday, 03 May 2024, 03:49:49 pm
حکومت توانائی،ٹیکس شعبوں میں طویل مدتی اہداف کے حصول پر عمل پیرا ہے،وزیرخزانہ
April 20, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں جنوبی ایشیاء کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے ملاقات اور اس امر پر اطمینان ظاہر کیا کہ دوطرفہ شراکت داری کے نئے لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے توانائی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات اور سرکاری ملکیتی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے حکومتی پروگرام سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان شعبوں میں مختصر اور طویل مدتی اہداف کے حصول کے لئے عمل پیرا ہے۔انہوں نے عالمی بینک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی پر عالمی بینک کی توجہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق ہے۔محمد اورنگزیب نے اقتصادی ترقی کے بارے میں ملک کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت کے ویژن کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کے لئے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔