Friday, 26 April 2024, 07:57:00 pm
سہون شریف میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے20افراد جاں بحق
November 18, 2022

گزشتہ رات ضلع جامشورو کے علاقے سہون شریف میں ایک مسافر گاڑی پانی سے بھری کھائی میں جا گری جس سے ایک ہی خاندان کے بیس افراد جاں بحق ہو گئے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔حادثے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی کے مطابق گاڑی میں خیرپور سے لال شہبازقلندر کے مزار پر جانے والے عقیدت مند سوار تھے۔زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔