Thursday, 02 May 2024, 03:31:47 am
ترکیہ کی انسداد دہشت گردی کیلئے پا ک فوج کے کردار کی تحسین
April 18, 2024

ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل METIN GURAK نے آج راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور کے علاوہ دفاع، تربیت اور علاقائی امن واستحکام کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ مضبوط تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیاگیا ۔

آرمی چیف نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔