Wednesday, 01 May 2024, 09:41:38 pm
تر کیہ کی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی توصیف
April 18, 2024

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل METIN GURAK نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

فریقین نے تذویراتی تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔اس سے پہلے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔