وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بجلی کے شعبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گردشی قرضے کو کم کیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کو ملک کے خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہبازشریف نے بجلی کے بڑے ترسیلی نظام سے متعلقہ منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔